لاہور (پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے پا کستان کا سب سے پہلا ایکوا پارک بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ میں چار سو ایکٹر رقبے پر مچھلی اور سی فوڈ انڈسٹری بنائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس کے اختتام پر چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کو ایکوا پارک میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت 250 ایکٹر رقبے پر مچھلی فارمنگ کے لئے جگہ مختص کی جائے گی۔
پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کمپنی کے مطابق منصوبے کے تحت 250 ایکٹر رقبے پر مچھلی فارمنگ کے لئے جگہ مختص کی جائے گی۔ بیس ایکٹر پر کمرشل ائیر بنایا جائےگا۔ چھ ایکڑ رقبے پر فیڈ مل مچھلیوں کا معیار جانچنے کے لئے لیبارٹری بھی بنائی جائے گی۔ پارک میں مچھلی فارمنگ، جھینگا فارمنگ سمیت فروزن انڈسٹری بنائی جائے گی۔
پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کمپنی کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ میں مچھلی سمیت دیگر اشیاء کی ایکپسورٹ کے لئے فوڈ پراسسنگ زون بھی بنایا جائے گا۔ سابقہ حکومت نے موقع پر انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔ زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونے پر ماہرین نے اراضی کو ہیوی انڈسٹری کی تعمیر کے لئے موضوں قرار نہیں دیا تھا۔