کے الیکٹرک پر ڈیڑھ کروڑ ہرجانہ عائد کر دیا گیا

12:34 PM, 27 Mar, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کی سیشن عدالت نے کے الیکٹرک کی غفلت سے بارہ سالہ لڑکے کو کرنٹ لگنے کا کیس میں بڑا حکم دے دیا۔ کے الیکٹرک انتظامیہ کو متاثرہ بچے کو ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بارہ سالہ سفیر 26 نومبر 2013 کو کرنٹ لگنے سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔ واقعہ میں عارف محمد نامی لڑکا جاں بحق ہوگیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شواہد سے کے الیکٹرک کی غفلت ثابت ہوتی ہے۔ بجلی فراہم کرنے والا ادارہ تاروں کی مرمت کا بھی پابند ہے۔ ٹوٹے اور کھلے تار انسانی زندگی کیلئے خطر ناک ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ کے الیکٹرک متاثرہ فریق کو ہرجانہ ادا کرے۔

مزیدخبریں