گلگت (پبلک نیوز) صوبائی حکومت نے پورے دفعہ (6)144 کا نفاذ کر دیا ہے۔ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے دو ماہ کیلئے پورے گلگت بلتستان میں اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر سخت پابندی ہو گی۔ ہوائی فائرنگ پر بھی سخت پابندی ہو گی۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔