”پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹر پی ٹی آئی، ن لیگ کی ملی بھگت تھی“

01:49 PM, 27 Mar, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کا جمہوری حق نہ ماننا کون سی اصول پرستی ہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب میں بزدار کو برقرار رکھ کر عمران خان کو مضبوط کر رہی ہے۔

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے قائد حزبِ اختلاف مقرر ہونے کے بعد ن لیگ کی بیان بازی پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن والے پیپلز پارٹی کے بیان بازی کرکے کس کو خوش کر رہی ہے۔ صاف بات ہے شہید بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کے وکیل کی حمایت نہیں کر سکتے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹر لانا پی ٹی آئی سے ملی بھگت تھی یا خوف تھا۔

مزیدخبریں