محکمہ تعلیم کی یقین دہانی پر 27 روز سے جاری ہیڈ ماسٹرز کا دھرنا مؤخر

02:00 PM, 27 Mar, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) محکمہ تعلیم کی یقین دہانی پر 27 روز سے جاری ہیڈ ماسٹرز کا دھرنا مؤخر، سندھ حکومت نے مذاکرات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر آئی بی اے پاس اساتذہ کے احتجاج کا معاملہ حل ہونے لگا۔ سندھ حکومت نے مزاکرات کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں 3 نمائندے حکومت اور 2 اساتذہ کے ہوں گے۔ اساتذہ نے دھرنا موخر کرنے کا اعلان کردیا۔

ہیڈ ماسٹرز کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی یقین دہانی پر دھرنا موخر کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے کو آرڈیننس کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ عدالتی معاملہ پر کوآرڈینیشن کمیٹی مل کر کام کرے گی۔ محکمہ تعلیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عدالت کے سامنے تمام حقائق اور دستاویزات رکھیں جائیں گے۔

خیال رہے کہ مذاکرات پیر کو ہوں گے۔ ہیڈ ماسٹرز نے سندھ اسمبلی کے باہر 27 روز سے دھرنا دے رکھا تھا۔

مزیدخبریں