سعودی فضائیہ کے دستے کی پاکستان آمد

05:37 PM, 27 Mar, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: سعودی فضائیہ کے دستے کی عسکری مشق “ایسز میٹ 1-2021” میں شرکت کے لیے پاکستان آمد۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ، امریکی فضائیہ اور سعودی فضائیہ کثیر الملکی عسکری مشقوں میں حصہ لیں گی۔ مصر، اردن اور بحرین کی فضائیہ بطور مبصر مشقوں میں شرکت کریں گی۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ مشقوں کا بنیادی مقصد باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے۔

مزیدخبریں