کورونا وائرس: پنجاب کے متعدد شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن
06:56 PM, 27 Mar, 2021
پبلک نیوز: کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر فیصل آباد، گجرات، ملتان اور لاہور کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن، فیصل آباد کے 19، گجرات کے 4، ملتان کے 2 اور لاہور کے مزید 27 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔ فیصل آبا د میں کوہ نور ٹاؤن،خیابان کالونی نمبر 1،2اور 3کینال روڈ،حسن ویلاز،ایڈن ویلی،ایڈن گارڈن،ایگزیکٹو بلاک،سید کالونی، پیپلز کالونی نمبر 1،آفیسرز کالونی1اور 2 کو بند کر دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ عبداللہ گارڈن،ماڈل سٹی،مدینہ ٹاؤن،ٹیک ٹاؤن،امین ٹاؤن،ضیاء ٹاؤن،رضاء ٹاؤن، رضا ء گارڈن،فیصل ٹاؤن اور فصیل گارڈن میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ گجرات میں یونیورسٹی روڈ،لین نمبر 1حا فظ حیات کیمپس،محلہ غریب پورہ گلی بمقابل مونا لیزا بیوٹی پارلر اور گاؤں سانتل حاجی والہ میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ملتان میں بنگلہ رب نواز خونی برج اور مدینہ کالونی نزد ریلوے لائنز موری پل شیدی لال کے علاقے کو بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں ایف 2بالاک جوہر ٹاؤن،Gبلاک،Nبلاک،پی آئی اے سوسائٹی،آرچیٹکٹ سوسائٹی،این ایف سی سوسائٹی،Bبلاک پریس کلب سوسائٹی،FFبلاک،CCبلاک فیز 4ڈی ایچ اے میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ لاہور میں Gبلاک ڈی ایچ اے فیز 5،چوہدری پارک رشید روڈ،سادی پارک مزنگ،Cبلاک ماڈل ٹاؤن،Bبلاک ماڈل ٹاؤن،احمد بلاک گارڈن ٹاؤن کے علاقے شامل ہیں۔ گلبرگ 3میں Bبلاک،Dبلاک اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی،Aبلاک بینکرز سوسائٹی،Lبلاک ویلینشاء ٹاؤناور مسلم پارک شاہدرہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں رضاء بلاک،کامران بلاک،کریم بلاک،نرگس بلاک،گلشن بلاک،کالج بلاک اور گلشن راویGبلاک میں گھر نمبر530سے 560تک لاک ڈاؤن لگا یا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔ان کے مطابق علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔ملک شاپس،چکن اور گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔