اسلام آباد: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انڈور شادی تقریبات کی اجازت ختم

07:22 PM, 27 Mar, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) انتظامیہ کا وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے کورونا کیسز اور این سی او سی کی ہدایات پر اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے تمام مارکیز اور شادی ہالز میں دی جانے والی انڈور شادی کی اجازت کو منسوخ کر دیا گیا۔ فیصلہ مارکیز اور شادی ہالز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق 29 مارچ سے کیا جائے گا۔
مزیدخبریں