فواد چوہدری کی پی ٹی آئی کے کارکنوں سے اہم اپیل
09:04 AM, 27 Mar, 2022
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے میڈٰیا رپورٹرز اور عملے کو سہولیات دینے کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے لکھا کہ ' اس وقت پاکستان کا تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کیلئے موجود ہے، بین الاقوامی میڈیا کے 43 سے زیادہ نمائندے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی کوریج کیلئے ہوں گے، امربالمعروف (جلسے) کی عالمی کوریج ہو رہی ہے۔' انہوں نے لکھا کہ 'میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے تمام ورکرز سے اپیل کرتا ہوں کہ میڈیا کے کارکنان، رپورٹرز اور عملے کو کام میں سہولت دیں، دنیا کو میڈیا کی آنکھ نے ہی یہ عظیم جلسہ دیکھنا ہے اور تمام میڈیا چینلز اور ورکرز ہمارے لئے سر آنکھوں پر ہیں جمہوریت کا حسن یہ بھی ہے کہ ہم تنقید بھی برداشت کریں۔'