عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف کراچی میں مقدمہ

11:39 AM, 27 Mar, 2023

احمد علی
کراچی: فوکل پرسن اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 128/23 تھانہ جمشید کوارٹر میں محمد اقبال نامی شخص کی مدعیت میں حسان نیازی اور دیگر ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ حسان نیازی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں عوام کو بغاوت پر اکسایا گیا ہے ، حسان نیازی نے ملکی دفاعی اداروں کو مخاطب کر کے دھمکایا اور کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان گرفتار ہوا تو کسی حاجی یا حافظ کا خیال نہیں رکھا جائے گا ۔ مدعی کی جانب سے ایف آئی آر میں یہ بتایا گیا ہے کہ حسان نیازی نے سوشل میڈیا پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی، سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے بیان سے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔
مزیدخبریں