ڈالر کی اڑان جاری ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے اضافہ

01:42 PM, 27 Mar, 2023

احمد علی
کراچی: انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد امریک ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ گذشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹربینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہوکر 283.20 روپے پر بند ہوا تھا ۔ آج انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا تو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 30 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 1 ڈالر 283.50 روپے کا ہوگیا۔
مزیدخبریں