محکمہ موسمیات کی کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

06:15 PM, 27 Mar, 2023

احمد علی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کی کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے 31 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ و قفے وقفے سے مزید بارش کی پیشگوئی ہے، مغربی ہوائیں کل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی، مغربی ہوائیں 29 مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی، مغربی ہوائیں 31 مارچ تک بالا ئی علاقہ جات پر موجود رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے31 مارچ کے دوران نوکنڈی، دالبندین، کوئٹہ، ژوب اور بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، سبی، لورالائی، قلات ، خضدار لسبیلہ، پنجگور، آواران، کیچ میں بھی کل سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 اور 30 مارچ کوڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ اور ملتان میں بارش متوقع ہے، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور ،رحیم یار خان ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل شام سے31 مارچ کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔اس کے علاوہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر اورکوہستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شانگلہ ، ہری پور اور ایبٹ آباد، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی اور اٹک میں بھی بارش متوقع ہے، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات اور حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم اپریل کو مغربی ہواوں کی ایک اور لہر ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوگی،خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ یکم اپریل سے بعض مقامات پر درمیانی اورچند مقامات پر موسلادھار بارش/ژا لہ باری کی بھی توقع ہے۔
مزیدخبریں