وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے حج ادا نہیں کرسکتے ، سعودی وزارت حج
07:37 PM, 27 Mar, 2023
ریاض : سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے پرمملکت آنے والے حج ادا نہیں کرسکتے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج نے بیان میں کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے حج ویزے پر ہی آکرفریضہ حج ادا کرسکتے ہیں،اس کے علاوہ مملکت میں مقیم غیرملکی جو رہائشی پرمٹ پرمملکت میں مقیم ہیں انہیں بھی اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ حج پرمٹ حاصل کیے بغیرفریضہ حج ادا کریں۔ وزارت حج کے قانون کے مطابق حج پرمٹ کا اجرا اس وقت کیاجاتا ہے جب بیرون مملکت سے آنے والے غیرملکی عازمین باقاعدہ طورپرحج ویزے پرمملکت آئے ہوں،مملکت میں رہنے والے غیرملکی وزارت حج کی جانب سے منظورشدہ حج خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے حج پیکج حاصل کریں اس کے علاوہ حج کرنے والے غیرقانونی شمار اورقانون شکنی کے مرتکب قرار پائیں گے۔