کراچی : کسٹمز کی کارروائی: بھاری مالیت کے موبائل فونز ، شراب کی اسمگلنگ ناکام

10:01 PM, 27 Mar, 2023

احمد علی
کراچی : پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فنز،شراب کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق امارات ائر لائن کی پرواز EK 600 سے دبئی سے کراچی پہنچنے والے شہریار امجد بٹ نامی مسافرسے 68 عدد آئی فون اور 8 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں، مسافر سے 212 پیکٹ فوڈ سپلیمنٹ بھی برآمد ہوئیں۔ ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ برآمد سامان کی کل مالیت ایک کروڑ پانچ لاکھ اٹھانوے ہزار پانچ سو ساٹھ روپے ہے، سامان پر 7718780 ڈیوٹی ٹیکسز لاگو ہیں۔ ترجمان کے مطابق مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے، عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
مزیدخبریں