سپر کنگز کی مسلسل دوسری فتح ، گجرات ٹائٹنز کو 63 رنز سے شکست

10:03 AM, 27 Mar, 2024

ویب ڈیسک : چنئی سپر کنگز (سی ایس کے)  کی  آئی پی ایل 2024 میں مسلسل دوسری  فتح۔ اس بار  سپر کنگز کا نشانہ بنی گجرات کی ٹیم ۔چنئی نے شبمن گل کی کپتانی میں گجرات کو 63 رنز سے شکست دی۔

 رپورٹ کے مطابق  گجرات کی جانب سے سائی سدرشن کافی دیر تک کریز پر رہے لیکن چنئی کے  بالرز نے انہیں ہلنے نہیں دیا۔ سدرشن نے 3 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے لیکن ان کی اننگز ٹائٹنز کو فتح کی لکیر عبور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

میچ میں گجرات نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے بالکل کام نہ آیا۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی چنئی سپر کنگز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 206 رنز بنائے۔ سی ایس کے کے لیے شیوم دوبے نے 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 51 (23 گیندوں) کی شاندار اننگز کھیلی۔ پھر چنئی کے بالرز نے گجرات کے  بیٹرزکو ہدف کا تعاقب نہیں کرنے دیا اور وقتاً فوقتاً پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے یک طرفہ میچ جیت لیا۔

207 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی گجرات ٹائٹنز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم کو پہلا جھٹکا کپتان گل کی صورت میں لگا جو تیسرے اوور میں 1 چھکے کی مدد سے صرف 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں ٹیم نے دوسری وکٹ وریڈیمین کی صورت میں گنوائی جو 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز (17 گیندوں) بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد وجے شنکر گجرات کے تیسرے وکٹ بنے جنہوں نے 8ویں اوور میں 1 چھکے کی مدد سے 12 (12) رن بنائے۔ اس کے بعد 12ویں اوور میں تشار دیش پانڈے نے ڈیوڈ ملر کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ ملر نے 3 چوکوں کی مدد سے 21 (16 گیندوں) رن بنائے۔ اس کے بعد 15ویں اوور میں ٹیم کو پانچواں جھٹکا سائی سدرشن کی صورت میں لگا جو کافی دیر تک کریز پر موجود تھے۔ سدرشن نے 3 چوکوں کی مدد سے 37 رنز (31 گیندوں) بنائے۔

 اس کے بعد عظمت اللہ عمرزئی کو 16ویں اوور میں تشار دیش پانڈے نے اپنا شکار بنایا۔ عمرزئی نے 1 چوکے کی مدد سے 11 (10 گیندوں) رن بنائے۔ اس کے بعد اگلے اوور میں راشد خان آؤٹ ہوئے جو صرف 1 رن بنا سکے۔ اس کے بعد راہل تیوتیا (06) 19ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔

چنئی کی جانب سے دیپک چاہر، مستفیض الرحمان اور تشار دیشپانڈے نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران تشار نے 4 اوورز میں 21، دیپک نے 28 اور مستفیض  نے 30 رنز دیے۔ اس کے علاوہ ڈیرل مچل اور متھیشا پاتھیرانا کو 1-1 کامیابی ملی۔

مزیدخبریں