ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت ناسازی کا معاملہ،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو پمز ہسپتال میں داخل کردیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویزالہٰی کی پسلیوں میں فریکچر ہے،سابق وزیر اعلی پنجاب کی آنکھ کے اوپر چوٹ کا نشان ہے،پرویز الہٰی کو امراض قلب سمیت دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں۔
ہسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرویز الہی کو آفسر وارڈ میں کمرہ نمبر 15 آلاٹ کر دیا گیا، اڈیالہ جیل کے باتھ روم میں گرنے کی وجہ سے پرویز الٰہی کو متعدد چوٹیں آئی تھیں۔
یاد رہے کہ پرویز الٰہی کا سی ٹی سکین اور ایچ آر سی ٹی سکین کیا جائےگا.پرویز الٰہی کو سانس کی تکلیف اور جسم میں درد کی شکایت ہے.
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوئے تھے، چوہدری پرویز الٰہی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔