(ویب ڈیسک ) پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سات جنرل نشستوں پر بارہ امیدواروں میں مقابلہ ہونا تھا، پانچ نے کاغذات واپس لے لیے۔ جس کے بعد سات جنرل نشستوں پر سات امیدوار ہی میدان میں رہ گئے ۔ تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔
ان میں سے مسلم لیگ ن کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 امیدوار شامل ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے حامد خان اور راجہ ناصر عباس بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ۔حکومتی اتحاد کے محسن نقوی بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے پرویز رشید، ناصر بٹ، احد خان چیمہ، طلال چوہدری بھی سینٹ کی نشست پر بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ۔
ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ نے کاغذ واپس لے لیے۔