بلوچستان پولیو مہم ،مقرر اہداف حاصل کرنے میں ناکام 

04:19 PM, 27 Mar, 2024

کوئٹہ: رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم بلوچستان میں مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے 4 اضلاع میں پولیو ویکسینیشن کی شرح 90 فیصد سے کم رہی، مستونگ میں 80  فیصد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے، زیارت 84، کوئٹہ 88 اور قلات میں 89 فیصد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوسکی۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم دو مراحل میں چلائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ  قومی انسداد پولیو مہم 26 فروری سے 15 مارچ تک چلائی گئی تھی۔

مزیدخبریں