(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا2 لاکھ 29 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 760 روپے ہوگئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر اضافے کے بعد 2200 ڈالرہوگئی ہے۔