پاکستان تحریک انصاف کا لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو بڑا جھٹکا

08:14 PM, 27 Mar, 2024

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کو قتل کی دھمکیاں دینے پرسابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن تحریک انصاف نے سابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی، درخواست پی ٹی آئی رہنماء سمابیہ طاہر کی جانب سے تھانہ سول لائنز میں دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں، بانی پی ٹی آئی کو قتل کی دھمکیاں دینے پر رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ 

بانی پی ٹی آئی پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اس سے قبل دی گئی درخواست میں بھی رانا ثناء اللہ پر الزام تھا۔ 

گذشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ ہمارابانی پی ٹی آئی سے تعلق سیاسی ہے، اس میں قتل کی بات کہاں سے آئی؟

بانی پی ٹی آئی ہمارا سیاسی وجود ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہم کیسے اس کو تسلیم کریں، ہم بھی اس کے سیاسی وجود کو اس ملک میں فتنہ اور افراتفری سمجھتے ہیں۔

معاملہ یہ ہے کہ اگر آج بانی پی ٹی آئی سیاست سے علیحدہ ہوجائے یا وہ اپنی مخصوص سیاسی سوچ کو جس کے تحت وہ کہتا ہے میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

سارے چور ڈاکو ہیں، جس کے تحت وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ بات کرنے کا قائل نہیں ہے، اگر وہ یہ سوچ بدل دے تو معاملہ اسی وقت ختم ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں