ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے 2 ، پنجاب اسمبلی کے 7 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا

09:11 PM, 27 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے ٹکٹوں کا اجراء شروع کردیا نیشنل اسمبلی کے 2 جبکہ پنجاب اسمبلی کے 7  امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ضمنی انتخابات کیلئے ٹکٹوں کا اجراء شروع کردیا۔ نیشنل اسمبلی کے 2 جبکہ پنجاب اسمبلی کے 7  امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔

این اے 119 لاہور سے میاں شہزاد فاروق  اور  این اے 132 قصور سے سردار محمد حسین ڈوگر کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پی پی 149 لاہور سے حافظ ذیشان ،  پی پی 158 لاہور سے مونس الہیٰ جبکہ  پی پی 164 لاہور سے یوسف میو کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پی پی 139 شیخوپورہ اعجاز بھٹی ،  پی پی 54 نارووال سے اویس قاسم ،  پی پی 32 گجرات سے چوہدری پرویز الٰہی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پی پی 22 چکوال سے حکیم نصار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

بقیہ امیدواران کے ٹکٹ کا اعلان بھی آج رات ہی متوقع ہے۔

مزیدخبریں