(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اہم ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات آج دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کرینگے، اٹارنی جنرل اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ساتھ ہونگے ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم ٹیکسوں سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کی درخواست کرینگے،2700 ارب سے زائد کے ٹیکس مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم چیف جسٹس خصوصی ٹربیونلز یا بنچز قائم کرنے کی بھی درخواست کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے آج وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی، وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل اٹارنی جنرل چیف جسٹس سے بھی ملے، ملاقات میں اہم قانونی اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق جلد انصاف کی فراہمی کےلیے مجوزہ قانون سازی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ ملاقات کل دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی ۔