ہائیکورٹ ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس کل دوبارہ ہونے کا امکان

09:44 PM, 27 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  ذرائع کے مطابق   سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس کل دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر  چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی  زیر صدارت  فل کورٹ  اجلاس ختم ہوگیا، فل کورٹ اجلاس  تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس کل دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔  آج فل کورٹ اجلاس میں ججز کے خط پر غور کیا گیا، ججز نے خط پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط لکھا ہے جس میں عدلیہ میں  مداخلت اور ججز پر اثرانداز ہونے کے معاملے پر جوڈیشل کنونشن بلانے کی درخواست کی گئی  تھی۔

جوڈیشل کمیشن کو خط لکھنے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔

مزیدخبریں