’’عثمان بزدار پسماندہ علاقوں میں خوشحالی لائیں گے ‘‘
07:50 AM, 27 May, 2021
لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ماضی کے برعکس اضلاع کو ترقی کے سفر میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور آج بھکر کو 9 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دینے جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ ’’ وزیراعلی عثمان بزدار ماضی میں نظرانداز کئے گئے اضلاع کو ترقی کے سفر میں ہمسفر بنانے کیلئے کوشاں، وزیراعلی عثمان بزدار آج بھکر کو 9ارب روپے کا ضلعی ترقیاتی پیکج دینے جارہے ہیں، 15ارب کی لاگت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح، سنگ بنیاد رکھا جائےگا‘‘۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1397800203445575685انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی کہ ’’تعلیم، صحت، روڈ انفراسٹرکچر، فراہمی و نکاسی آب، ماڈل بازار اور عوامی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبے بھکر میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرینگے، وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں وہ وقت دور نہیں جب پسماندہ اضلاع ترقی اور خوشحالی کے اعتبار سے بڑے شہروں کے ہم پلہ ہونگے‘‘۔