مائرہ قتل کیس کے ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
07:55 AM, 27 May, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) برطانیہ پلٹ پاکستانی لڑکی مائرہ قتل کیس میں آج ملزمان ظاہر جدون اور محمد وسیم کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا ٗ عدالت نے شناخت پریڈ کے بعد ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا ٗتفصیلات کے مطابق لاہور کینٹ عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ شیخ حبیب اللہ نے کیس پر سماعت کی ٗ سی آئی اے ماڈل ٹاون پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا ٗ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں درج ہے ٗ ملزمان پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری ماٸرہ کو قتل کرنے کا الزام ہے ٗ دونوں ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔یاد رہے کہ مائرہ برطانیہ سے پاکستان ایک شادی میں شرکت کیلئے آئی جبکہ پولیس کی تفتیش کے بعد متضاد خبریں سامنے آرہی ہے ٗ ملزم نے الزام لگایا ہے کہ مائرہ اسے بلیک میل کر رہی تھی اس لئے اس نے قتل کیا۔