’’عمران خان کسی ملک کو فوجی اڈا نہیں دیں گے ‘‘

11:45 AM, 27 May, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسنگ پرنسز کے لیے قومی اسمبلی میں قانون لا رہے ہیں،عمران خان کی موجودگی میں کسی ملک کو فوجی اڈا نہیں دیا جائےگا،عمران خان کے دور میں مہنگائی ہے،شوکت ترین سے تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے 3ملاقاتیں کیں ہیں،سندھ حکومت نے ہمارے ساتھ بہت اچھے معاملات طے کیے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں طے پایاوفاق اور صوبہ مل کرڈاکؤوں سے نمٹے گے،وزیراعلیٰ سندھ سے آج صبح ملاقات ہوئی،سندھ حکومت چاہے تو پورے سندھ میں رینجرزمہیاکر سکتے ہیں،سندھ میں امن و امان برقرار کرھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،امن صوبے اور وفاق کا مشترکہ ہے،سندھ حکومت کی صوابدید ہےجہاں چاہے رینجرزکو استعمال کرے،ڈاکوراج ختم کرنے کے لیے سندھ پولیس کو اسلحہ دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاکرپور میں سندھ حکومت خود آپریشن کرناچاہتی ہے رینجرزبھی تیارہے،عمران خان مرکز کی جانب سے صوبےمیں مداخلت نہیں چاہتے،سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگنے جارہا،نادرا میں کرپٹ لوگوں پرجھاڑوپھرے گا،نادرانے ایسے لوگوں کو کارڈ جاری کیے جو دہشتگری میں ملوث رہے،نادرا کے کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کو کئی تحفظات ہیں جو میں نے سنے ہیں،میرے ذمہ جو کام ہے وہ آئین اور قانون کے مطابق ادا کروں گا،عمران خان "تن" کے 5 سال پورے کرےگا،اگلے 5سال بھی عمران خان کے ہی ہوں گے،شاہد خاقان نے کہا پیپلزپارٹی آئے گی تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت عمران خان سندھ حکومت میں مداخلت نہیں کریں گے،عوام سے کیے گئے سب وعدے عمران خان پورے کریں گے،عمران خان کے دور میں کوئی آپریشن نہیں ہونے جارہا،کوئی ایئربیس نہیں دیاجارہاپاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔
مزیدخبریں