فلسطین کی حمایت پر نیتن یاہو نے فرانس کو جھوٹا کہہ دیا

11:46 AM, 27 May, 2021

اویس
تل ابیب ( ویب ڈیسک ) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فرانسیسی وزیر خارجہ کی طرف سے دئیے جانے والے ایک بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے جھوٹا ٗ گستاخ اور بدتمیز قرار دیدیا ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ کی طرف سے اس خدشہ کے اظہار کہ اسرائیل ایک ’’رنگ برنگی‘‘ ریاست میں تبدیل ہو رہا ہے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ میں فرانس کیخلاف اپنے سخت احتجاج کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ٗ ایک ٹی وی انٹرویو میں فرانسیسی وزیر خارجہ ژن یوس لی نے اسرائیل کیلئے بارے میں جو کہا وہ درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مذموم اور جھوٹا دعویٰ ہے اور اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے ٗ اسرائیل کے قانون میں تمام شہری برابر ہیں ٗ خواہ ان کا تعلق کسی بھی رنگ اور نسل سے ہو ٗ ہم فرانس کی طرف سے کسی بھی منافقانہ اور جھوٹی پیشکش کو قبول نہیں کرنے والے اور کوئی ہمیں اخلاقیات کی تعلیم نہ دے ۔یاد رہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں فلسطین پر ہونے والے اسرائیل مظالم کے حوالے سے بات کی تھی لیکن اس کے ساتھ انہوں نے اسرائیل میں رہنے والی اقلیتوں کے حقوق پر بھی آواز بلند کی۔
مزیدخبریں