گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر 5 بچوں کی ماں قتل

12:41 PM, 27 May, 2021

احمد علی
گوجرانوالہ (پبلک نیوز) غیرت کے نام پر ایک اور قتل، رسولنگر کے علاقہ میں نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو قتل جبکہ اس کے دوست کو زخمی کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کرن کی محلہ کے شہزاد نامی نوجوان سے دوستی تھی۔ مقتولہ نے اپنے دوست شہزاد کو آج ملنے کے لیے گھر بلایا تھا۔ مقتولہ کے بھائی نے دونوں کو گھر میں دیکھ لیا اور فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گولیاں لگنے سے خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا دوست زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔بھائی کے ہاتھوں ماری جانے والی خاتون پانچ بچوں کی ماں تھی۔
مزیدخبریں