وفاقی بیوروکریسی میں ایک بار پھر تقرر و تبادلے

04:32 PM, 27 May, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی بیوروکریسی میں ایک بار پھر تقرر و تبادلے، تقرریوں اور تبادلوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یوسف خان ایڈیشنل سیکرٹری انچارج خزانہ ڈویژن تعینات کر دیئے گئے۔ سیکرٹری خزانہ کامران علی افضل کو سیکرٹری صنعت وپیداوار تعینات کر دیا گیا۔سیکرٹری صنعت وپیداوار ڈاکٹرسہیل راجپوت کی بطور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی تعیناتی کر دی گئی۔ سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔
مزیدخبریں