پٹریوں کے بغیر چلنے والی ریل گاڑی

06:00 PM, 27 May, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: پٹریوں کے بغیر چلنے والی ٹرین کے بارے میں آپ نے سوچا یا تصور تو کیا ہو گا مگر حقیقت میں آج تک کہیں نہیں دیکھی ہو گی۔لیکن دنیا میں ایسی سوچ کو حقیقی لبادہ پہنانے والے بھی موجود ہیں۔ چین کی سڑکوں پر آپ کو بنا پٹریوں کے چلتی ہوئی ریل گاڑیاں نظر آئیں گی۔ چائنہ نے اس منصوبہ کے ساتھ دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین اس وقت ایسے ہی ایک منصوبہ پر کام کرنے میں مصروف ہے۔ اس منصوبہ کے تحت ایسی ٹرینیں تیار کی جا رہی ہیں جو بغیر ڈرائیو کے چلیں گی۔ اس کو ٹرام اور ٹرین سنگم کہا جا رہا ہے۔یہ ٹرین ربڑ کے پہیوں پر چلتے ہوئے 5 سو مسافروں کو لے چلا کرے گی۔ اس منصوبہ کو آٹونوموس ریل ریپڈ ٹرانزٹ ( اے آر ٹی) کے نام سے موسوم کیا گیا ہے جو 2017 میں شروع کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر اسے چین کے وسطی صوبہ زوزو میں چلایا گیا اور ' سمارٹ بس' قرار دیا گیا تھا۔
مزیدخبریں