وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
12:01 PM, 27 May, 2022
اسلام آباد حکومت نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں 6جون سے 31جولائی تک ہوں گی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے یکم اگست کوکھلیں گے،نیا سیشن بھی 1اگست سے شروع ہو گا ۔ نوٹیفکیشن میں اداروں کے سربراہان کو گرمیوں کی چھٹیوں میں داخلہ جات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔