'پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے'

04:04 PM, 27 May, 2022

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید 30 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) شاید کئے گئے اضافہ سے مطمئن نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے اضافے کے بعد سخت بجٹ بھی دینا پڑے گا۔ پی پی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے لکھا کہ سوال تو یہ ہے کہ عمران خان کی ناکامیوں اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کا بوجھ اپنے سر لینے میں کیا حکمت ہے؟ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مشکلات کا سامنا ہے، سابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا، عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف سے انکار کیا ہے۔
مزیدخبریں