رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

10:49 AM, 27 May, 2023

احمد علی
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے بھی تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے ایک ویڈیو بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سوچ بچار کے بعد ہی سیاست کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں ۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کیلئے سیاست میں آیا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی اور دوبارہ بھی کرتا ہوں، افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں ، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہواہے ، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے جو کہ مشکل فیصلہ تھا آسان فیصلہ نہیں تھا ، فیصلہ کیا ہےکہ سیاست ہی چھوڑ دوں گا، جب سیاست چھوڑ دوں گا تو پی ٹی آئی میں بھی جو عہدہ ہے ، ایم این اے سمیت سب سے استعفیٰ دیتا ہوں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔
مزیدخبریں