جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کیس کی تحقیات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی
03:38 PM, 27 May, 2023
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہےجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے ۔ لاہورجناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں محکمہ داخلہ پنجاب نےتحقیات کے لئے جےآئی ٹی تشکیل دے دی ہے ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی جے آئی ٹی کی کنوینرمقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن پولیس کے 4 دیگرافسران جے آئی ٹی کے ممبرمقرر کیے گئے ہیں ۔