ویب ڈیسک: اسلام آباد کے ٹریل فائیو پرہفتے کو لاپتہ ہونے والے بچے طحٰہ کی لاش مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ فارسٹ اورانوائرمنٹ کے عملے نے مبینہ طور پر 15سالہ محمد طحہ کی لاش پولیس کے حوالے کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش گمشدہ ہونے والے بچے کی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق لاش ایک گہری کھائی سے برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں پولیس کے مطابق کپڑوں اور جسامت کی ساکت سے وہی بچہ معلوم ہورہا جبکہ والدہ اور دیگر لواحقین کو بلایا گیا ہے کہ لاش کی شناخت کی جا سکے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے ٹریل فائیو میں طالب علم پراسرار طور پر لاپتا ہو گیا تھا۔ مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو میں طالب علم طلحہ دوستوں کے ہمراہ ہائیکنگ کی غرض سے گیا تھا، تاہم پرسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں طلحہ کی گمشدگی کے حوالے سے خبر سامنے آئی جس پر پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر کے پولیس کی جانب سے طالب علم کی تلاش شروع کر دی، ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے، جبکہ ریسپانس ٹیم، مارگلہ پیٹرول اور ڈرون کیمروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق طلحہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹریل 5 پر گیا تھا، تاہم دوستوں سے بچھڑ گیا، جبکہ طلحہ کے دوستوں کی جانب سے گھر فون کر کے پوچھا گیا تھا کہ طلحہ گھر آ گیا یا نہیں۔
پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ لاپتہ طالب علم کے کیس کو مختلف پہلوؤں سے بھی دیکھا جا رہا ہے۔