ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے کے آپریشن کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نےعمر ایوب کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی، وکلا شعیب شاہین اور عمیر بلوچ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اعتراض دور کرکے نمبر لگوائیں،درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے دائر درخواست میں سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔