بھارت کی آبی جارحیت،دریائے ستلج میں اچانک پانی چھوڑدیا

11:10 AM, 27 May, 2024

ویب ڈیسک: قصور میں دریائے ستلج میں بھارتی آبی جارحیت،سینکڑوں دیہاتوں کے لئے خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے بغیر اطلاع ستلج میں پانی چھوڑ دیا ، سطح اچانک بلند  ہوگئی، ستلج میں پانی کی سطح 4 سے 10 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ستلج میں طغیانی سے ولے والا کا دفاعی بند ٹوٹنے کا خطرہ  بڑھ گیا ہے۔

پانی کے تیز بہاؤ سے بند کئی مقامات سے کٹاؤ کا شکار  ہے جبکہ  بند میں گڑھے پڑ گئے ہیں اور دریا میں پانی کے باعث دریا کے پیٹ میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

گزشتہ سال بھی بھارتی آبی جارحیت سے 35 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب آیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا ہے کہ امسال سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

مزیدخبریں