ویب ڈیسک:ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزیر توانائی علی اکبرمحرابیان اور حادثے کا شکار ہونے والےصدارتی ہیلی کاپٹر کے کپتان طاہر مصطفوی کے درمیان آخری فون کی ریکارڈنگ نشر کی ہے۔
خیال رہے کہ 18 مئی کو اتوارکی شام ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹرحادثے میں صدر رئیسی اور وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سمیت 7 عہدیدار جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایرانی حکام کی جانب سے ایک بڑے ہیلی کاپٹر کےحادثے کے حوالے سے اٹھائے گئے متضاد بیانات کا جواب دینے کی پہلی کوشش میں ٹیلی ویژن نے’ حادثے کا واقعہ‘ کے عنوان سے تقریباً 12 منٹ تک جاری رہنے والی ایک رپورٹ نشرکی ہے۔
ویڈیو کے مطابق محرابیان نے صدارتی ہیلی کاپٹرکے پائلٹ کو فون کیا اور تبریز شہر میں رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ محمد علی الہاشم نے جو صدارتی ہیلی کاپٹر پر موجود تھے انہیں جواب دیا۔
محرابیان نے اس پوچھا کہا کہ "کیا آپ ٹھیک ہیں آپ کہاں ہیں؟"
لیکن لائن کے دوسری طرف ہونے والی بات چیت کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور ویڈیو میں صرف محرابیان کو فون پر کسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
ہیلی کاپٹرکے حادثے کے چند دن بعد ابراہیم رئیسی کے دفتر کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے الہاشم کو کئی بار فون کیا تھا۔