ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی کم ہوتی قیمت بڑھنے لگی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 447 روپے کا فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2343 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 800 روپے پر مستحکم رہی ہے۔