نواز شریف صدر منتخب ہونے کےبعدکیاتقریر کریں گے؟مندرجات سامنے آ گئے

04:27 PM, 27 May, 2024

نتاشا رحمان

ویب ڈیسک:( نتاشارحمان) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف صدر منتخب ہونے کے بعد کیا تقریر کریں گے مندرجات سامنے آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف اپنی تقریر میں ملک کو ایٹمی طاقت بناتے وقت درپیش مشکلات پر روشنی ڈالیں گے,نواز شریف ملکی معیشت کی بہتری سے متعلق نکات کو اپنی تقریر کا حصہ بنائیں گے،نواز شریف اپنے ادوار کی ملک کے لیے خدمات کو بھی اجاگر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک گیر تنظیم سازی کا جامع پلان دیں گے، پارٹی کو متحرک کرنے اور عوامی مقبولیت کی بحالی کے لیے اقدامات تجویز کریں گے,آئندہ پارٹی بیانیہ کیا ہوگا,اور اسے عوامی پزیرائی کیسے ملے گی, اس پر روشنی ڈالیں گے۔

مزیدخبریں