درفشاں سلیم کو مشورہ دینا اداکار علی گل کے گلے پڑگیا

05:12 PM, 27 May, 2024

(ویب ڈیسک) اپنے ڈائیلاگ ’بھلے‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار علی گل ملاح کو اداکار درفشاں سلیم کو وزن کم کرنے اور ’ ڈائٹنگ ‘ کرنے کا مشورہ دینا مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار علی گل ملاح اور دورفشاں نے پاپولر ڈرامہ ’’ عشق مرشد‘‘ میں کام کیا جس نے کافی مقبولیت حاصل کی۔ اداکار علی گل ملاح  ڈرامے میں اپنے مزاحیہ کردار کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ 

حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں نظر آئے اور انہیں کچھ مشہور شخصیات کی تصاویر دکھائی گئیں اور پوچھا گیا کہ وہ انہیں کیا مشورہ دیں گے۔ اداکارہ درفشاں کی تصویر دیکھ کر علی نے مشورہ دیا کہ انہیں اپنا وزن کم کرنا چاہیے۔ اداکار نے کہا، "وہ تھوڑی صحت مند ہے، انہیں ڈائٹنگ شروع کر دینی چاہیے۔" 

اس پر پروگرام کے میزبان نے علی کو یہ کہتے ہوئے روکا، اداکار نے’مجھے لگتا ہے کہ آپ جس طرح سے ہیں، آپ بالکل ٹھیک ہیں۔‘جب تک آپ صحت مند ہیں، آپ ٹھیک ہیں اور آپ کو اپنی جلد میں آرام دہ ہونا چاہیے۔" 

درِ فشاں سلیم کو وزن کم کرنے کا مشورہ دینے والے سندھی انڈسٹری کے اداکار، کامیڈین و یوٹیوبر علی گُل پر اداکارہ کے چاہنے والوں نے خوب تنقید کی،فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ و میزبان مشی خان نے علی گُل ملاح کو باڈی شیمنگ کرنے پر آڑے ہاتوں لے لیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس اقدام پر ’بھلے‘ فیم اداکار سے نالاں دکھائی دیئے۔

  متھیرا نے بھی سندھی اداکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم کب لوگوں کی جسامت اور رنگت کو جج کرنا بند کریں گے۔ آخر تمام مردوں کو خواتین کے وزن سے کیا مسئلہ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی سندھی اداکار، کامیڈین و یوٹیوبر علی گُل ملاح کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ درِفشان کا قد بھی لمبا ہے اب کل کو ان کے قد سے بھی مسئلہ ہوجائے گا۔ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ایسی باتیں شو کے دوران نہیں کرنا چاہئے۔


 
 

مزیدخبریں