خیبر: دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں مادروطن پر قربان ہونے والے شہداء سپردخاک

07:53 PM, 27 May, 2024

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے شہداء کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے شہداء کو پشاور گیریژن میں سپرد خاک کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، فوجی اور سول حکام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مزیدخبریں