پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 27 نومبر 2021
01:00 PM, 27 Nov, 2021
نسلہ ٹاور کراچی کا مسئلہ ہے، ایک ملک میں دو قانون نہیں ہوتے، کراچی کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، چیئرمین آباد محسن شیخانی کہتے ہیں 300 عمارتوں کے نقشے سالوں سے منظور نہیں کئیے جارہے، زمین الاٹ کرنے والے اداروں سے کوئی نہیں پوچھنے والا، پُرامن احتجاج پر لاٹھی چارج کیا گیا، سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کوشش کرنی چاہیے سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور گرانے کےلیے مزدوروں کی تعداد دوگنی کرنے کا حکم، ہیوی مشینری سے بالائی منزل مسمار کرنےکا کام جاری، درجنوں مزدور ہتھوڑوں کی مدد سے دیواریں مسمار کررہے ہیں، نسلہ ٹاور کے راستے چاروں جانب سے سیل، شاہراہ فیصل کو شاہراہ قائدین سے ملانے والی سڑک ٹریفک کےلئے بند پہلے ہزاروں دکانیں توڑ کر لاکھوں لوگوں کو بےروزگار کیا گیا، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کہتے ہیں تجاوزات کے نام پر لوگوں کو بے گھر کیا گیا، صوبے کو 90 فیصد ٹیکس دینےوالےشہرکو مفلوج کیا جارہا ہے، کسی فیصلے سے انسانی المیہ جنم لے تو یہ سوالیہ نشان ہے نسلہ ٹاور مسئلہ پر تحریک انصاف پہلے دن سے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کہتے ہیں نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے سب کچھ بیچ کر فلیٹ خریدے، سندھ حکومت متاثرین کو پیسہ دے، بلڈر کا کیا قصور ہے اس نے تو تمام قانونی تقاضے پورے کئیے، سندھ حکومت کی ایما پر کل پُرامن مظاہرین پر ڈنڈے برسائے گئے سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ، مریم نواز کہتی ہیں ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق پر مبنی ہے، سابق چیف جسٹس کی گفتگو پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت بھی رکھتی ہے، ان انمٹ ثبوت سے ثاقب نثار انکار کرسکتے ہیں نا ہی چھپاسکتے ہیں، دنیا کی کوئی بھی عدالت انہیں جھٹلا نہیں سکتی، اب ان کو حساب اور جواب دینا پڑے گا