شہبازشریف نے ڈالر مہنگا ہونےکو معاشی تباہی کی علامت قرار دیدیا
02:00 PM, 27 Nov, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) شہباز شریف نے ڈالر مہنگا ہونے کو معاشی تباہی کی علامت قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی گرتی قدر حکومت اور درست معاشی پالیسی نہ ہونے کا ثبوت ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جھوٹے اعدادوشمار دئیے جائیں تو پھر معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بلند ترین سطح معاشی غلط سمت کی دلیل ہے، اگر عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد کچھ نہ کیاگیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ایک مسئلہ بن جائے گی۔