پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونےکا امکان
03:00 PM, 27 Nov, 2021
لاہور (پبلک نیوز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ہے جس سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونےکا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالر فی بیرل تک کمی دیکھی گئی۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 29 نومبر کو بھجوائے گا۔ تمام ٹیکسز وصول کرنے کے باوجود قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔ امریکہ اور بڑے ممالک کی جانب سے اپنے ذخائر سے خام تیل جاری کرنے کے اثرات بھی سامنے آگئے۔ عالمی معیشت سست روی کا شکار ہوئی تو خام تیل کی طلب میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوئی ہے۔