پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،27نومبر 2021
04:00 PM, 27 Nov, 2021
کورونا وائرس کی نئی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ایک بار پھر عالمی معیشت پر سست روی کا خطرہ منڈلانے لگا، بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں10 ڈالر فی بیرل تک کمی، برینٹ آئل کی قیمت72.72 ڈالر فی بیرل تک گرگئی، خام تیل سستا ہونے سے پاکستانی صارفین کو بھی ریلیف ملنے کا امکان، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا شہبازشریف نے ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دے دیا، کہتے ہیں ڈالر کی تاریخی بلندی اور روپے کی گرتی قدر ملک میں حکومت اور درست معاشی پالیسی نہ ہونے کا ثبوت ہے، جھوٹے اعدادوشمار دئیے جائیں تو پھر معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے، یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے پاکستان نےہانگ کانگ اور چھ افریقی ممالک پرسفری پابندیاں عائدکردیں،،، موزمبیق، نمیبیا ، جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، لیسوتھو اور ایسواٹینی سے صرف پاکستانی شہریوں کو ہنگامی حالات میں آمد کی اجازت ہوگی، نوٹیفکیشن جاری ، فوری نافذ العمل،،، پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے5 دسمبر تک سفر کی اجازت، وطن آمد پر تین دن کا لازمی قرنطینہ، آمد سے قبل اور بعد میں ٹیسٹ بھی لازم ہوگا سندھ میں گیس بحران سنگین ہوگیا، انڈسٹریز کے تمام نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی فوری بند کرنے کا فیصلہ، نان ایکسپورٹ نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی اگلے احکامات تک بند رہے گی، برآمدات کرنے والی صنعتوں کے بجلی گھروں کو گیس سپلائی بحال رہے گی، فرٹیلائزر سیکٹر کو بھی گیس کی سپلائی جاری رہے گی ملک میں گیس کی قلت پیدا کردی گئی ہے، اوگرا میں سندھ کا کوئی نمائندہ نہیں، صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کہتے ہیں یہ سندھ کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں، گیس پیٹرول جہاں سے نکلتا ہے اسی صوبہ سندھ کو محروم کیاجارہا ہے، پی ٹی آئی کی توانائی کی ٹیم سمیت سب نااہل ہیں، دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، یہاں بڑھا رہے ہیں