تحریک انصاف کے سینیٹراعظم سواتی ایک بارپھرگرفتار

07:16 AM, 27 Nov, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) ٹیم نے اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا، ایف آئی اے کی ٹیم اعظم سواتی کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی ۔ ایف آئی اے حکام کی جانب سے تاحال گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے انسداد سائبر کرائم ونگ کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر اعظم خان سواتی کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاجائے گا ، اعظم سواتی کو جج وقاص احمد راجہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے متنازعہ بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے، اعظم سواتی کیخلاف مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں