اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کیلئے تیار ہیں، بیرسٹر سیف

09:11 AM, 27 Nov, 2022

احمد علی
پشاور: بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد علی سیف کہتے ہیں اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہو گا، خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔ استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کیساتھ مخلص ہے تو الیکشن کا اعلان کرے، ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بال اب امپورٹڈ حکومت کے کورٹ میں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی نے کہا راولپنڈی میں تاریخی پاور شو نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور کنٹنیرستان عوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا، رانا ثناءاللہ کا دور دور تک اتا پتا نہیں تھا۔
مزیدخبریں