بیلا روس کے وزیر خارجہ ولادیمیرماکی اچانک انتقال کرگئے

10:35 AM, 27 Nov, 2022

احمد علی
بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر ماکی 64 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے۔ بیلا روس کی وزار ت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے وزیر خارجہ آج اچانک انتقال کرگئے ہیں، تاہم وزارت کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر خارجہ کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر ماکی 1958 میں بیلاروس کے علاقے گروڈنو میں پیدا ہوئے اور وہ 2012 سے وزارت خارجہ کے امور سنبھال رہے تھے۔ ادھر روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیلاروس کے انجہانی وزیر خارجہ کی پیر کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات طے تھی۔ روس نے ولادیمیر ماکی کی اچانک موت کو گہرا صدمہ قرار یا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ روس اور بیلاروس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزیدخبریں