اسرائیل فوج نے مغربی کنارے سے راتوں رات 60 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

05:25 PM, 27 Nov, 2023

احمد علی
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے مزید فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا. فلسطینی قیدیوں کے کلب نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے سے راتوں رات اسرائیلی فورسز نے 60 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ اس نے ایک بیان میں مزید کہا کہ زیر حراست افراد میں سابق قیدی بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 3000 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔
مزیدخبریں